دشمن کو شکست تک دنیا بھر میں جارحانہ کارروائیاں‌جاری رہیں‌گی، عراق سے قبل ازوقت فوج واپس بلائی تو افغانستان کی طرح‌القاعدہ کی پناہ گاہ بن جائیگا،امریکی صدر جارج بش کا ریڈیو خطاب

ہفتہ 30 ستمبر 2006 16:44

واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین 30ستمبر2006 ) امریکی صدر جارج بش نے کہا ہے کہ امریکا کے دشمنوں کو شکست تک ان کے خلاف دنیا بھر میں‌جارحانہ کارروائیاں جاری رہیں‌گی ، امریکی ریڈیو پر ہفتہ وار خطاب میں‌صدر بش نے کہاکہ یہ دشمن کا پروپیگنڈہ ہے کہ عراق جنگ سے دنیا میں امریکا مخالف دہشت گردی کے خطرات میں اضافہ ہوا ۔

(جاری ہے)

انہوں‌نے کہاکہ عراق سے فوج کے قبل ازوقت انخلاء کی صورت میں دہشت گرد نہ صرف امریکا کے خلاف پہلے سے خطرناک حملوں کے قابل ہوجائیں گے بلکہ دہشت گردوں کو مشرق وسطیٰ‌میں‌ایک نرسری میسر آجائے گی۔

انہوں‌نے مزید کہاکہ اس طرح‌القاعدہ کو طالبان دور کے افغانستان کی طرح عراق میں‌محفوظ‌پناہ گاہ میسر آجائے گی۔صدر جارج بش کا کہنا تھا کہ امریکی سرزمین کو محفوظ‌بنانے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ دہشت گردوں‌پردنیا بھرمیں سخت حملے کئے جائیں