غزہ ،تنخواہیں نہ ملنے پر ہزارو ں سرکاری ملازمین کا مظاہرہ،حماس کے وزیر کی گاڑی پر پتھراؤ

ہفتہ 30 ستمبر 2006 21:54

غزہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30ستمبر۔2006ء) ہزارو ں سرکاری ملازمین اور سیکورٹی اہلکاروں نے تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

(جاری ہے)

مظاہرین ہفتے کو گلیوں میں نکل آئے اوراحتجاجا سڑکوں پرٹائر جلائے شہر کے مین راستوں کو بند کردیا گیا مظاہرین نے اپنی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر نعرے بازی کی جبکہ فلسطین پارلیمنٹ نے جمعرات کو تقریبا65000گورنمنٹ ملازمین کو تنخوا ہیں دیں اس کیلئے رقم سعودی اور قطر کی حکومتوں نے فلسطین حکومت کو امداد کے طور پر دی تھی دوسری جانب رفاہ شہر میں مظاہرین نے حماس کے وزیر ثقافت عطا الصباح کی گاڑی پر پتھراؤ کرکے گاڑی کے شیشے توڑ دیے جبکہ حماس افسروں کے مطابق اس واقعہ میں وزیر زخمی نہیں ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :