گوادر کا مستقبل روشن ہے ہم نے مزید آگے بڑھنا ہے گوادر میں ساڑھے آٹھ ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے جاری ہیں جو جلد مکمل ہو جائیں گے، اویس احمد غنی

ہفتہ 30 ستمبر 2006 23:16

گوادر( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اگست۔2006ء) گورنر بلوچستان اویس احمد غنی نے کہا ہے کہ گوادر کا مستقبل روشن ہے ہم نے مزید آگے بڑھنا ہے گوادر میں ساڑھے آٹھ ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے جاری ہیں جو جلد مکمل ہو جائیں گے جس کے لئے گوادر ایک ترقی یافتہ اور جدید شہر کی صورت اختیار کرے گا گورنر بلوچستان نے یہ بات ہفتہ کے روز کوئٹہ سے گوادر پہنچنے کے بعد گوادر کے مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ امن وامان کی بر قرار ی ترقی کیلئے بنیادی حیثیت رکھتی ہے اور سرمایہ کار اس صورت مین سرمایہ کاری کریں گے جب یہاں امن وامان کی صورتحال بہتر ہو انہوں نے کہا کہ گوادر میں تمام منصوبے جلد مکمل ہونگے گورنر بلوچستان نے کہا کہ نوجوان نسل علم اور ہنر حاصل کرنے پر توجہ دے گی تو آگے چل کر نہ صرف ملازمتوں کے وسیع مواقع حاصل ہونگے بلکہ مستقبل میں ملک کی باگ دوڑ بھی سنبھال سکیں گے انہوں نے کہا کہ گوادر بندر گاہ آئل ریفائنری کے قیام صنعتی ترقیاتی ادارے کے قیام اور دوسرے صنعتوں کے قیام سے روزگار کے وسیع مواقع فراہم ہورہے ہیں جس سے مقامی نوجوانوں کو فائدہ اٹھانا چاہئے انہوں نے کہا کہ ماہی گیری کی صنعت کو بھی جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں سے اس بارے میں مذاکرات جاری ہیں جس کے تحت گوادر سے براہ راست مچھلیاں بر آمد کی جائیں گی جس سے ماہی گیری کو فروغ ملے گا انہوں نے کہاکہ آئل ریفائنری کے ساتھ پٹرولیم کی دوسری صنعتیں بھی قائم ہوں گی جس سے علاقے میں صنعتی انقلاب آئے گا انہوں نے کہا کہ گوادر لیکر بندر تک مختلف ٹرمینل اور برتھ بنیں گی جس سے گوادر ایک بہت بڑی بندر گاہ کا روپ دھارے گی انہوں نے کہا کہ ماہی گیروں کے مفادات کا تحفظ یقینی بنایاجائے گا انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ 350بستروں کے ہسپتال کا منصوبہ بنایا گیا ہے ابتدائی طور پر 50بستروں کا ہسپتال اگلے چھ ماہ میں کام شروع کر دیگا نجی شعبے میں بھی ہسپتال قائم کئے جا رہے ہیں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے سلسلے میں سمندر کے پانی کو میٹھا کرنے کا پلانٹ نصب ہو چکا ہے جو اگلے ماہ کام کرنا شرع کر دیگا مزید پلانٹس بھی لگائے جا رہے ہیں پرائیویٹ ہاؤسنگ اسکیم والے بھی پلانٹ لگائیں گے صدر کی جانب سے پسنی اور اورماڑہ میں بھی پلانٹ لگائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ گوادر میں فنی تعلیم اور دوسرے تعلیم کیلئے کیلئے کام جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :