گورنر بلوچستان کو گوادر بندرگاہ اور گوادر ماسٹرن پلان کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی

ہفتہ 30 ستمبر 2006 23:16

گوادر( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اگست۔2006ء) گورنر بلوچستان اویس احمد غنی کو ہفتے کے روز گوادر میں گوادر شہر کی ترقی گوادر کے گہرے پانی کی بندر گاہ اور گوادر ماسٹر پلان کے بارے میں تفصیل سے بریفنگ دی گئی گوادر کے ترقیاتی ادارے کے سربراہ احمد بخش لہڑی نے بتایا کہ ماسٹر پلان کے تحت گوادر میں مختلف ریونیوز سڑکوں شاہراہوں پارکوں ساحل سیرگاہوں ہاؤسنگ سکیم اور اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر تیزی سے جاری ہے جو اپنے مقررہ وقت پر مکمل کر لی جائیں گی گورنر کو بتایا گیا کہ پرائیویٹ ہاؤسنگ اسکیم اور ترقیاتی اداروں کو نکاسی آب کے جدید نظام اپنانے کا پابند بنایا گیا ہے اس کے علاوہ واٹر ٹریسنٹ پلانٹس بھی لگائے جائیں گے تاکہ پانی کی کمی کو دور کیا جا سکے گورنر کو زیر تعمیر ہسپتال اور سنٹر کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا گوادر کی گہرے پانی کی بندر گاہ کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے گورنر کو بتایا گیا کہ پورٹ کو مزید گہرا کرنے کا کام اگلے سال فروری تک مکمل ہو جائے گا اس کے علاوہ عمارات اور دوسری تمام سہولیات اس سال دسمبر تک مکمل ہوجائیں گی جیسے ہی بندر گاہ مکمل ہو گی اس پر سرگرمیاں شروع کر دی جائیں گی گورنر نے ہدایت کی کہ گوادر کی ترقی کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لائے جائیں اور تمام منصوبے مقررہ وقت پر مکمل کئے جائیں اس موقع پر پلاننگ کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر محمد اکرم شیخ بھی بریفنگ میں موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :