برازیل،تباہ ہونے والے مسافر طیارے کا ملبہ تلاش کر لیا گیا

ہفتہ 30 ستمبر 2006 23:27

برازیل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اگست۔2006ء) برازیل میں تباہ ہونے والے مسافر طیارے کا ملبہ تلاش کر لیا گیا ہے۔ ملبہ دارالحکومت برازیلیہ کے قریبی جنگل سے ملا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہفتہ کے روز یہاں تباہ ہونے والے مسافر طیارے کا ملبہ دارالحکومت کے قریبی جنگل سے تلاش کر لیا گیا ہے۔ برازیل کے حکام کے مطابق طیارے میں 149 مسافر اور عملے کے 6 ارکان سوار تھے۔ طیارہ برزیلیہ سے ریوڈی جینرو جاتے ہوئے لاپتہ ہو گیا تھا۔ برازیل کے وزیر دفاع کے مطابق دوسرے طیارے سے ٹکراؤ کے باعث مسافر طیارہ تباہ ہوا۔ دوسرے طیارے کے ایک پر کو نقصان پہنچا تاہم وہ بحفاظت اترنے میں کامیاب رہا۔