مانٹریال میں اوور پاس گرنے سے پانچ افراد زخمی

ہفتہ 30 ستمبر 2006 03:00

مانٹریال میں اوور پاس گرنے سے پانچ افراد زخمی
مانٹریال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30ستمبر۔2006ء) کینیڈا کے شہر مانٹریال میں ایک اوور پاس گرنے کے باعث متعدد افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کم از کم پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

حادثہ کی وجوہات کافوری طور پرعلم نہیں ہو سکا۔ خدشہ ہے کہ اوور پاس کے ملبہ میں مزید افراد پھنسے ہو سکتےہیں۔ زخمیوں کو اسپتال لانے والی ایمبولینس کے عملہ کا کہنا ہے کہ تین زخمیوں کی حالت نازک ہے۔

متعلقہ عنوان :