پاکستان کے مقابل بھارتی ایئرفورس کی برتری ختم ہونے کا امکان

اتوار 1 اکتوبر 2006 13:06

ممبئی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین 01 اکتوبر2006) بھارت کی فضائیہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر فوری طورپر فضائیہ کی دفاعی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے اقدامات نہیں کیے گئے توتاریخ میں پہلی باراس شعبے میں بھارت کی پاکستان پر برتری ختم ہوجائے گی امریکی میڈیارپورٹس کے مطابق بھارت کے ایئر چیف مارشل نے وزیردفاع بر ناب مکھرجی کواس سلسلے میں تین صفحات پر مشتمل ایک خط لکھا ہے جس میں بھارتی فضائیہ کی تیزی سے ہم ہوتی ہوئی دفاعی صلاحیت پر سنگین خدشات کا اظہار کیاگیا ہے اور کہاگیا ہے کہ پاکستان ایئر فورس امریکہ سے چوالیس ایف سولہ طیارے اور چین سے جے ٹین اور جے سوینٹین ائیر کرافٹ حاصل کرکے اپنی دفاعی صلاحیت کو بڑھادی ہے جس سے واضح ہے کہ پاکستانی ائیرفورس کی دفاعی صلاحیت بھارت کے برابر ہوجائے گی خط میں کہاگیا ہے کہ اگر بھارتی فضائیہ کو جدید ہتھیاروں سے مسلح کرنے کے لیے فوری اقدامات نہیں کیے گئے تو آزادی کے بعد سے اب تک بھارتی ایئرفورس کو پاکستان کی ایئرفورس پر حاصل برتری ختم ہوجائے گی۔

متعلقہ عنوان :