صدر مشرف اور حامد کرزئی قبائلی جرگو ں کی سربراہی کریں گے

اتوار 1 اکتوبر 2006 13:19

کابل (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین 01 اکتوبر2006) افغان صدر حامد کرزئی نے ایک بار پھر الزام لگایا ہے کہ دوسرے ممالک اور انتہا پسندی کو جنم دینے والے دینی مدارس افغانستا ن میں طالبان کی سرگرمیورں کے لئے ایندھن فراہم کررہے ہیں وہ امریکہ اور کینیڈا کے دورے سے وطن واپسی کے بعد کابل میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے حامد کرزئی نے کہاکہ مدارس میں انتہا پسندوں کو تربیت دی جارہی ہے یہ معاملہ گزشتہ ہفتے واشنگٹن میں صدر بش اور صدر مشرف کے سامنے بھی اٹھایا گیا تھا اور انہیں توقع ہے کہ اس سلسلے میں بعض انتہائی موثر اقدامات کئے جائیں گے ایک سوال پر حامد کرزئی نے کہا کہ ان کے دورہ امریکہ کا مقصد دنیا کو یہ بتانا تھا کہ دہشت گردوں کے ٹھکانے اس وقت تک ختم نہیں کئے جاسکیں گے جب تک وہ ذ رائع ختم نہیں کئے جاتے جہاں سے انہیں رقوم ملتی ہیں حامد کرزئی نے آج خود کش بم دھماکے میں بارہ افراد کے ہلاک ہونے کی مذمت کی اور کہا کہ اس قسم کے حملوں میں ملوث افراد افغانستان سے باہر سے آتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک سوال پر افغان صدر نے کہا کہ ملک میں طالبان کے بڑھتے ہوئے حملوں پر قابو پانے کیلئے وہ اور صدر مشرف سرحد کے دونوں جانب مشترکہ طور پر قبائلی جرگوں کی سربراہی کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :