مقبوضہ کشمیر‘بارودی سرنگ کے دھماکے میں بھارتی فوجی گاڑی کے پرخچے اڑ گئے‘ 3 فوجی ہلاک‘ دو زخمی‘حزب المجاہدین نے ذمہ داری قبول کر لی،پٹن میں فوجی کانوائے پر گرینڈ حملہ کے بعد بھارتی فورسز کی اندھا دھند فائرنگ سے کالج طالبہ زخمی،بانڈی پور میں رات کا کرفیو نافذ کر دیا گیا‘ مسلمانوں کو مساجد میں نماز ادا کرنے سے روکنے پر بھارتی فوج کے خلاف مظاہرے

اتوار 1 اکتوبر 2006 13:39

سرینگر + بانڈی پورہ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین 01 اکتوبر2006) مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں تین بھارتی فوجی ہلاک اور فوجی گاڑی تباہ ہو گی جبکہ پٹن میں بھارتی فوج کی کانوائے پر گرینڈ حملے کے بعد بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے کالج کی طالبہ کو زخمی کر دیا بانڈی پور میں رات کا کرفیو نافذ کرنے اور مسلمانوں کو مساجد میں نماز ادا کرنے سے روکنے کے خلاف عوام نے بھارتی فوج کے خلاف مظاہرے کئے بھارتی فوج نے جموں میں 50 کلو گرام دھماکہ خیز مواد برآمد کرنے کاد عوی کیا تفصیلات کے مطابق ضلع اسلام آباد میں سنگھم مرہام شاہراہ پر بارودی سرنگ کے دھماکے میں بھارتی فورسز کی ایک گاڑی تباہ ہو گئی جس پر سوار 42 آر آر کے تین فوجی ہلاک اور تین زخمی ہو گئے بھارتی فوج کے ترجمان نے دو فوجیوں کے شدید زخمی ہونے کی ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کر دی حزب المجاہدین نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے حزب کے ترجمان نے تین فوجیوں کی ہلاکت اور دو کے زخمی ہونے کا دعوی کیا ضلع بارہمولا کے پٹن علاقے میں مسلح افراد نے بھارتی فوج کی کانوائے پر حملہ کیا گرینڈ حملے میں ایک گاڑی کو نقصان پہنچا بھارتی فوجیوں نے جوابی فائرنگ کرتے ہوئے عبدالرحیم الہی کی لڑکی میمونہ اختر کو زخمی کر دیا وہ کالج کی طالبہ ہے ضلع بارہمولا کے بانڈی پورہ قصبے میں بھارتی فوج نے رات کا کرفیو نافذ کر دیا ہے جس کے خلاف علاقے میں بھارتی فوج کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں اطلاعات کے مطابق 57 آر آر نے علاقے کے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ مساجد میں رات کو نماز ادا کرنے کے لیے گھر وں سے باہر نہ آئیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کو گولی مار دی جائے گی ان احکامات کے خاف آبادی نے شدید احتجاج کیا ہے اور اس حکم کو ظالمانہ قرار دیکر دین میں مداخلت سے تعبیر کیا ہے بھارتی فوج نے ضلع جموں کے مہور علاقے میں ایک آپریشن کے دوران 50 کلو گرام دھماکہ خیز مواد برآمد کرنے کاد عوی کیا ہے-