افضل گورو کی سزا جائز ہے‘ معاف نہ کیا جائے،بھارتی پارلیمنٹ پر حملے میں ہلاک ہونیوالوں کے لواحقین کا مطالبہ

اتوار 1 اکتوبر 2006 15:00

نئی دہلی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین 01 اکتوبر2006) بھارتی پارلیمنٹ پر حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین نے محمد افضل گورو کی سزا کو جائز قرار دیتے ہوئے رحم کی اپیل منظور نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 2001ء میں بھارتی پارلیمنٹ پر حملے کے موقع پر ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین نے بھارتی عدالت کی جانب سے افضل گورو کو پھانسی کی سزا کو جائز قرار دیتے ہوئے رحم کی اپیل منظور نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے بتایا کہ واقعے میں افضل گورو ملوث ہے جس کی سزا بالکل مناسب ہے انسانی حقوق کی تنظیموں کو ان کے لئے آواز نہیں اٹھانا چاہئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت نواز کشمیری رہنماؤں نے افضل گورو کی معافی کا مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :