حکومت لینڈ مافیا کو خوش کرنے کیلئے رشی گھاٹ میں غریب لوگوں کے گھر مسمار کر رہی ہے ‘ بے نظیر بھٹو، انسانی حقوق کی تنظیمیں حکومت کی اس کارروائی کے خلاف آواز بلند کریں ‘ پیپلز پارٹی وکلاء ونگ رشی گھاٹ میں گھروں کی مسماری کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرے‘ پیپلز پارٹی غریب عوام کے حق کیلئے آواز بند کرتی رہے گی

اتوار 1 اکتوبر 2006 17:12

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین01اکتوبر2006) پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن اور سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو نے حیدر آباد کے علاقے رشی گھاٹ کے مقام پر پولیس کی طرف سے مقامی لوگوں کے گھر مسمار کرنے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے مقامی انتظامیہ کی غیر قانونی کارروائی قرار دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر کارروائی کی جائے۔

پیپلز پارٹی غریب عوام کے حق کیلئے اور لینڈ مافیا کو خوش کرنے کے لئے حکومت کی ہر کارروائی کے خلاف آواز بلند کرتی رہے گی۔ پیپلز پارٹی کا وکلاء ونگ رشی گھاٹ گھروں کو مسمار کرنے کے خلاف سندھ ہائی کرٹ سے رجوع کرے۔ جبکہ انسانی حقوق کی انجمن لینڈ مافیا کو خوش کرنے کے لئے حکومتی کارروائی کے خلاف آواز بلند کرے۔ گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن اور سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو نے حیدر آباد میں رشی گھاٹ کے مقام پر مبینہ طور پر غریب عوام کے گھر مسمار کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے انسانی حقوق کی انجمنوں سے اپیل کی کہ لینڈ مافیا کو خوش کرنے کے لئے حکومت کی اس کارروائی کے خلاف آواز بلند کرے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں بے نظیر بھٹو نے کہا کہ مقامی انتظامیہ کی یہ کارروائی غیر قانونی ہے کیونکہ عدالت نے نصرت کالونی کے مکینوں کو بے دخل کرنے کے خلاف سٹے آرڈر دے دیا تھا۔ انہوں نے مقامی انتظامیہ کی جانب سے سندھی عوام کے خلاف کارروائی کی مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ یہ غیر قانونی کارروائی فوری طور پر روکی جائے۔ محترمہ بے نظیر بھٹو نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی غریب عوام کے حق میں آواز بلند کرتی رہے گی اور لینڈ مافیا کو خوش کرنے کیلئے حکومت کی ہر کارروائی آواز بلند کرے گی۔ سابق وزیر اعظم نے اپنی پارٹی کے وکلاء نگ کو ہدایت کی کہ رشی گھاٹ حیدر آباد گھروں کو مسمار کرنے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا جائے۔