ڈیرہ بگٹی‘ مزید دو فراری کمانڈروں نے ہتھیار ڈال دیئے

اتوار 1 اکتوبر 2006 17:27

کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین 01 اکتوبر2006)ڈیرہ بگٹی میں مزید دو فراری کمانڈروں نے ہتھیار ڈال کر حکومت کی حمایت کا اعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی میں مزید دو فراری کمانڈروں غلام محمد بگٹی اور عبدالرحیم بگٹی نے حکومت کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اسلحہ انتظامیہ کے حوالے کرتے ہوئے آئندہ حکومت کے خلاف کسی بھی کارروائی میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا ہے واضح رہے کہ ڈیرہ بگٹی اور گرد و نواح میں مزاحمت کاروں کی جانب سے قومی تنصیبات اور سیکورٹی فورسز پر حملوں میں کافی کمی آئی ہے اور نواب اکبر بگٹی کے اہم فراری کمانڈروں میں زیادہ تر نے حکومت کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ہیں ۔