شیخ رشید کو جھوٹ بولنے کی عادت ہے ، حکومت سے کوئی ڈیل نہیں ہو رہی ، فرزانہ راجہ

اتوار 1 اکتوبر 2006 19:11

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین01اکتوبر2006) پاکستان پپلز پارٹی پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات فرزان راجہ نے کہاہے کہ ہماری جماعت کی جرنیلوں کے ساتھ کسی قسم کی کوئی ڈیل نہیں ہو رہی رمضان المبارک کے بعد تمام اپوزیشن جماعتیں حکومت کے خلاف فیصلہ کن تحریک چلائیں گی اتوار کو میڈیا سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فر زانہ راجہ نے کہا کہ جرنیلوں کے ساتھ کسی قسم کی ڈیل نہیں ہو رہی شیخ رشید احمد کو جھوٹ بولنے کی عادت ہے اور وہ جھوٹ کی بناء پر وزیربنے انوں نے کہا کہ اپوزیشن کی تمام جماعتیں رمضان المبارک کے بعد حکومت کے خلاف تحریک چلائیں گی فرزانہ راجہ نے کہا کہ صدر جنرل پرویز مشرف نے حرف مالی فوائد حاصل کرنے کیلئے کتاب لکھی بحیثیت آرمی چیف کتاب لکھنے کا جواز نہیں بنتا تھا انہوں نے صرف قومی خزانے کو استعمال کرکے اپنی کتاب کی تقریب رونمای کی ہے فرزانہ راج نے کہا کہ حکومت سیاسی مخالفین کی آواز کو دبناے کیلئے ان کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ قومی ہیروز کے ساتھ ناروا سلوک اور احمد فراز سے اعزازت واپس لینا قابل افسوس ہے انہوں نے کہا کہ ہم آئین کی بالادستی چاہتے ہیں موجودہ حکمرانوں کے خلاف ہماری جنگ رہے گی انہوں نے کہا کہ جنرل پرویز مشرف کے قول وفعل میں تضاد ہے مشرف نے القاعدہ کے اراکین کو امریکہ کے حوالے کر کے سی آئی اے سے پیسے لئے تھے اب وہ اس سے انکار کر رہے ہیں انوں نے کہا کہ ضلع نامظم اٹک کے غنڈوں نے پی پی پی کے صدر افضل کے گھر پر حملہ کر کے ان کو زخمی کیا اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ بدسلوکی کی جس کی ہم مذمت کرتے ہیں حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر سیاسی مخالفین کو دبانے کیلئے اوچھے ہتکھنڈے استعمال کررہی ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی ایسے اقدامات سے مقبولیت کم نہیں ہوگی۔

متعلقہ عنوان :