پاکستان کے حالات پر پریشان ہی نہیں ، مغوم بھی رہتا ہوں ، نواز شریف

اتوار 1 اکتوبر 2006 19:13

حافظ آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین01اکتوبر2006) پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ جتنی کرپشن ملک میں موجودہ دور میں ہوئی ہے ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی جبکہ پنجاب اس کرپشن میں سرفہرست ہے اس ضمن میں جرمنی کی ایجنسی نے بھی اپنی مہر ثبت کر دی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری افضل حسین تارڑ سے لندن میں خصوصی ملاقات کے دوران کیا دورہ لندن سے وطن واپس پہنچنے پر این این آئی کے ڈسٹرکٹ رپورٹر عامر وسیم سندھو کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے چوہدری افضل حسین تارڑ نے بتایا کہ میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ نظام پاکستان کا سیاہ ترین نظام ہے اس میں جتنی بے ضابطگیاں اورکرپشن ہوئی ہے وہ موجودہ حکمرانوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے اور میں پاکستان کے ان حالات سے پریشان ہی نہیں بلکہ مغموم رہتا ہوں انہوں نے کہا کہ میری موجودہ حکومت کے ساتھ صرف ایک بات ہی ہوسکتی ہے کہ وہ جس دن سے آئے ہیں تب سے آئین بحال کیا جائے اور شفاف الیکشن کی گارنٹی دی جائے میاں محمد نوازشریف نے کہا کہ وہ جلد وطننی کے نتیجہ میں کندن بن کر بہت جلد واپس لوٹیں گے اور کوئی طاقت انہیں دوبارہ اقتدار میں آنے سے نہیں روک سکے گی۔

متعلقہ عنوان :