ویت نام میں شدید سمندری طوفان سے دس افراد ہلاک

اتوار 1 اکتوبر 2006 22:15

ہنوئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اکتوبر۔2006ء) وسطی ویت نام میں شدید سمندری طوفان سے ساحلی علاقوں میں دس افراد ہلاک اور ہزاروں گھر تباہ ہوگئے تفصیلات کے مطابق زئینگ سین نامی یہ سمندری طوفان اس سے قبل فلپائن میں تباہی مچا چکا ہے جبکہ ویت نام میں اتوار کو اس سے کم از کم دس افراد ہلاک اور 99 کے قریب زخمی ہوگئے اس کے علاوہ دس ہزار سے زیادہ مکانات بھی ویت نام کے وسطی صوبوں میں سا طوفان سے تباہ ہوگئے ہیں زیادہ تر ہلاکتیں لوگوں کے ڈوبنے ، کرنٹ لگنے اور پانی کی سطح بلند ہونے سے واقع ہوئیں سب سے زیادہ نقصان ڈیننگ نامی تفریحی شہر میں ہوا جو ملک کا چوتھا بڑا شہر ہے اسی شہر میں یونیسکو کی امداد سے بنا ہوا ہوئی این نامی قصبہ بھی تباہی کی زد میں آیا ایک مقامی پولیس کے مطابق تباہی نہایت بڑے پیمانے پر ہوئی ہے اور فی الوقت ہم اس پر قابو نہیں پاسکتے اسی قصبے میں اگلے دو ہفتوں میں ایشیا پیسفک اکنامک کو اپریس فورم کے سیاحت کے وزراء کا اجلاس ہونا تھا اس سمندری طوفان کا رخ اب لاؤس اور تھائی لینڈ کی جانب ہے اور وہاں کی حکومتیں پہلے ہی سے بچاؤں اور امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں ویت نام ، تھائی لینڈ ، فلپائن اور دوسرے ساحلی ملکوں میں ہر سال سمندری طوفان آتے رہتے ہیں جس سے لاکھوں ڈالر کا نقصان ہوتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :