تھائی لینڈ سابق آرمی چیف نے عبوری وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھالیا

اتوار 1 اکتوبر 2006 22:17

بنکاک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اکتوبر۔2006ء ) تھائی لینڈ میں سابق آرمی چیف سوارایود چولانونٹ نے عبوری وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا عبوری وزیر اعظم کے لئے 63سالہ سورایود چولانونٹ کی منظوری تھائی لینڈ کے شاہ بھمیبولا نے دی ہے اس کا اعلان تھائی حکومت کا تختہ الٹنے والے آر می چیف جنرل سندہی بونیارٹکیلا نے کیا توقع ہے کہ تھائی لینڈ کی عبوری کابینہ کا اعلان ہفتے میں کر دیا جائیگا سورا ایود چولانونٹ نے چالیس برس فوج میں ملازمت کی ہے توقع کی جارہی ہے کہ نئے وزیر اعظم انیس ستمبر کے بعد سے ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام پر قابو پالیں گے ۔

متعلقہ عنوان :