عراق میں فائرنگ اور دیگر واقعات کے دوران تین امریکی فوجیوں سمیت پانچ افراد ہلاک ہوگئے، دجلہ میں‌ سات افراد کی لاشیں‌ملنے کی اطلاعات

پیر 2 اکتوبر 2006 13:15

بغداد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 2 اکتوبر 2006) عراق میں فائرنگ اور دیگر واقعات کے دوران تین امریکی فوجیوں سمیت پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ دریائے دجلہ سے سات افراد کی لاشیں ملی ہیں ۔امریکی فوج کے ترجمان کے مطابق عراق میں تین امریکی میرین ہلاک ہوگئے ۔ ترجمان کا کہنا ہے دو امریکی فوجی ال انبار میں مزاحمت کاروں کے ساتھ جھڑپ میں ہلاک ہوئے جبکہ ایک ٹریفک حادثے میں مارا گیا ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پولیس کو دریائے دجلہ سے سات افراد کی سر بریدہ لاشیں ملی ہیں ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک کئے گئے تمام افراد کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے ۔ادھر کوت میں نامعلوم افراد نے پولیس کے گشتی قافلے پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ ادھر عراقی پارلیمنٹ کا اجلاس آج ہورہا ہے ۔ اجلاس کے دوران مقامی خومختاری کے بل پر غور کیا جائے گا

متعلقہ عنوان :