افضل گرو کو پھانسی دی گی تو مجاہدین بھارت کو سبق سکھا دیں گے ۔ جماعت الدعوة

پیر 2 اکتوبر 2006 13:34

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین 2اکتوبر 2006) جماعت الدعوة پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا امیر حمزہ نے کہا ہے کہ کشمیری دنیا کی مظلوم ترین قوم ہے امریکی دباؤ پر حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر پر اپنے تاریخی موقف سے پیچھے نہ ہٹے۔ حریت پسند افضل گرو کو اگر پھانسی دی گئی تو بھارت کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑیگا زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں مثالی کام کرکے دینی جماعتوں نے یہ ثابت کردیا کہ حقوق انسانی کا ٹھیکہ صرف مغرب کے پاس نہیں متاثرین زلزلہ کی مکمل بحالی تک خدمات سرانجام دیتے رہیں گے ۔

وہ گزشتہ روز نیلم ویو ہوٹل کے سبزہ زار میں شہر کی انتظامیہ اور معززین کے اعزاز میں دیئے گئے افطار ڈنر کے موقع پر بات چیت رہے تھے جماعت الدعوة آزاد کشمیر کے امیر مولانا عبد العزیز علوی کے علاوہ حکومت آزاد کشمیر کے وزیر قانون و پارلیمانی امور عبد الرشید عباس بھی وہاں موجود تھے مولانا امیر حمزہ نے 8اکتوبر 2005ء کے زلزلہ میں شہید ہونے والوں کے لئے دعا بھی کرائی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں آزادی کی جنگ لڑی جارہی ہے ہماری حکومت بیرونی دباؤ میں آکر حریت پسندوں کو دہشت گردی قرار نہ دے یہ لوگ معصوم اور مظلوم ہیں جنہوں نے اپنی آزادی کی خاطر سب کچھ داؤ پر لگا دیا ہے محمد افضل گرو اپنے وطن کی آزادی کے لئے لڑنے والا ایک مجاہد ہے بھارتی عدالت نے اس کے خلاف بغیر کسی ثبوت کے فیصلہ دے کر ظلم اور نا انصافی کی ایک نئی داستان رقم کی ہے اگر اس حریت پسند کو پھانسی دی گئی تو بھارت کو مجاہدین سبق سکھائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ جماعت الدعوة کی امدادی سرگرمیوں کو دیکھ کر امریکہ کو بہت تکلیف ہوئی ہے مگر ہم اپنے کشمیری بھائیوں کو یہ یقین دہانی کرواتے ہیں کہ ہر حال میں ان کے ساتھ رہیں گے عیسائیوں کے مذہی پیشوا نے اسلام کا مذاق اڑاتے ہوئے شان رسالت ﷺ میں گستاخی کی ہے افسوس ہمیں ان نام نہاد مسلم حکمرانوں پر ہے جو ابھی تک یہودونصاری کے اتحادی بنے ہوئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :