مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فورسز اور مسلح بھارتی ایجنٹوں نے نمبردار سمیت 2کشمیریوں کو شہید کردیا ، ایک اور فوجی نے خود کشی کرلی ، بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 نوجوان زخمی ۔ کشتواڑ میں بھارت کے خلاف مظاہرے، مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعلی کے آبائی علاقے میں بھارتی فوج نے عوام کو روزہ افطار کرنے اور نماز کی ادائیگی سے روک دیا ۔ جموں میں موٹر سائیکل الٹ جانے سے برطانوی شہری ہلاک ، دوسرا زخمی ، کئی علاقوں سے 21کشمیری گرفتار

پیر 2 اکتوبر 2006 13:34

سری نگر +کشتواڑ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین 2اکتوبر 2006) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز اور مسلح ایجنٹوں نے سرنکوٹ اور اودھ پور میں گاؤں کے نمبردار سمیت 2کشمیریوں کو شہید کردیا کشتواڑ میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2نوجوان زخمی ہوئے جس کے خلاف ہزاروں افراد نے اجتماعی مظاہرے کئے فوج نے علاقے کا محاصرہ کرلیا اور مسلمانوں کو روزہ افطار کرنے اور نماز ادا کرنے سے روک دیا کئی علاقوں سے 21نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ۔

جموں میں برطانوی شہری ہلاک ہوگیا ۔ مسلح افراد نے ضلع اودھم پور کے گول علاقے میں گاؤں کے نمبردار 60سالہ عبد الرزاق چنڈالی کو اغواء کرنے کے بعد گولیاں مار کر ہلاک کردیا گیا اس کی گولیوں سے چھلنی لاش گول کے نزدیک باگا نالے سے برآمد کرلی گئی ضلع ڈوڈہ کے کشتواڑ علاقے میں ہزاروں لوگوں نے بھارتی فورسز کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے یہ مظاہرے چھترو علاقے میں بھارتی فوج کی 11 آر آر کی طرف سے فائرنگ کرکے دو نوجوانوں نور حسین اور نثار احمد کو گولیاں مار کر زخمی کرنے کے خلاف کئے گئے۔

(جاری ہے)

مظاہر ین نے الزام لگایا کہ بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کرکے دو معصوم نوجوانوں کو زخمی کیا مظاہروں کے بعد بھارتی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرلیا اور عوام کو روزہ افطار کرنے کی اجازت نہ دی لوگوں کو نماز کی ادائیگی سے بھی روک دیا گیا لوگوں نے ایک مقام پر جمع ہوکر بھارت کے خلاف مظاہرے کئے بھارتی فوج نے ضلع ڈوڈہ کے بندرہ کوٹ علاقے میں ایک جھڑپ کے بعد دو افراد نور الدین اور نثار احمد کو حراست میں لینے کا دعوی کیا بھارتی فورسز نے ضلع کے دیگر علاقوں سے 6نوجوانوں کو حراست میں لے لیا جس کے خلاف علاقے کے عوام نے مظاہرے کئے ضلع ڈوڈہ کے بانہال علاقے کے گنڈ فوجی کیمپ میں بھارتی فوج کی 17آر آر کے اہلکار نائیک مانا پانی نے خود کو گولی مار کر ہلاک کرلیا ۔

دریں اثناء بھارتی فورسز نے پیپلز لیگ کے سربراہ غلام محمد خان سوپوری کو چھانہ پورہ سری نگر سے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر پہنچا دیا ۔ پیپلز لیگ کے ترجمان نے ایک بیان میں اس گرفتاری کی مذمت کی اور احتجاج کا اعلان کیا ضلع پونچھ کی سرنکوٹ تحصیل کے ملان نونہ علاقے میں بھارتی فوج کی 27 آر آر  155 علاقائی آرمی اور ٹاسک فورس نے مشترکہ آپریشن کے دوران ایک نو جوان کو شہید کردیا ۔ دریں اثناء جموں میں موٹر سائیکل کے ایک حادثے میں ایک برطانوی شہری اون ٹیرنس ہلاک جبکہ دوسرا ہولی کارولین شدید زخمی ہوگیا ۔ دونوں ایک موٹر سائیکل پر سوار تھے جب ان کا موٹر سائیکل ایک ٹرک سے ٹکرا کر الٹ گیا ۔