آزاد کشمیر حکومت کے قیام کو کل 59سال پورے ہوجائینگے

پیر 2 اکتوبر 2006 13:37

راولاکو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 2 اکتوبر 2006) آزاد حکومت کے قیام کو (کل) 59سال پورے ہوجائینگے۔ تفصیلات کے مطابق47ء کی جنگ آزادی اور قیام کے بعد چار اکتوبر 47ء کو آزاد کشمیر کی پہلی انقلابی حکومت کا قیام عمل میں لایا تھا غلامی نبی گلوکار المعروف انورجن کا تعلق سری نگر سے تھا اور مسلم کانفرنس کی مجلس عاملہ کے ممبر تھے اس حکومت کے صدر اورسردار ابراہیم خان اس کے وزیر اعظم بنے تھے اس حکومت کے قیام پر بانی پاکستان محمد علی جناح کی ادارت میں شائع ہونے والے انگریزی اخبار پاکستان ٹائمزنے پانچ اکتوبر کو شہ سرخی لگائی تھی کہ کشمیریوں نے خود مختار حکومت کا اعلان کردیا تاہم بیس دن بعد چوبیس اکتوبر کو اس حکومت کی تشکیل نو کی گئی تھی جس کے صدر غازی ملت سردار محمدابراہیم بنے تھے۔

متعلقہ عنوان :