2008اولمپک گیمز، بیجنگ کا اولمپک سٹیڈیم اور ایکویٹک سینٹر اگلے سال کے اختتام تک مکمل ہوجائیگا

پیر 2 اکتوبر 2006 13:37

بیجنگ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین 2اکتوبر 2006) 2008ء کے اولمپک گیمز کی میزبانی کیلئے چین کے دارالحکومت بیجنگ کا اولمپک سٹیڈیم اور ایکویٹک سینٹر اگلے سال کے اختتام تک مکمل کر لیا جائیگا۔ اس ضمن میں نیشنل سٹیڈیم کمپنی کے ڈپٹی منیجر ڑینگ ہینگلی نے کہا ہے کہ 91 ہزار تماشائیوں کی گنجائش کے حامل سٹیڈیم کا 80 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ اگلے چند ماہ میں مکمل ہو جائیگا اور ہم پر امید ہیں کہ رواں سال کے اختتام تک یہ سٹیڈیم مکمل ہو جائیگا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رواں ماہ کے آغاز میں زلزلے کے ہلکے جھٹکوں کے حوالے سے ڑینگ نے کہا کہ سٹیڈیم ریکٹر سکیل پر8 کی شدت تک کے زلزلے کوبرداشت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ 4 جولائی کو آنے والا زلزلہ 5.1 کی شدت کا تھا۔ 3.13 ارب یوآن (391 اعشاریہ 5 ملین ڈالرز) کی مالیت سے مکمل ہونے والا سٹیڈیم 2008ء اولمپکس کی افتتاحی و اختتامی تقریب کے علاوہ اتھلیٹکس اورفٹ بال کے فائنل کی میزبانی کرے گا۔ علاوہ ازیں 1.02 بلین یوآن کی لاگت سے ایکویٹک سینٹر کی تعمیر کا کام بھی جاری ہے جس میں تیراکی، غوطہ خوری اورواٹر پولو کے مقابلے منعقد ہونگے ان کے ساتھ ساتھ 31 مقامات کی تعمیر نو و تزئین و آرائش کا کام کیا جا رہاہے جہاں 8 اگست 2008ء کو شروع ہونے والے اولمپک گیمز کے مقابلے ہونگے۔

متعلقہ عنوان :