بلوچستان کے رہائشی ڈرائیور کو افغانستان میں قتل کر کے ٹیکسی چھین لی گئی

پیر 2 اکتوبر 2006 16:51

کوئٹہ( اُردو پوائنٹ آن لائن، 2اکتوبر 2006 ) بلوچستان کے رہائشی ڈرائیور کو افغانستان میں قتل کردیا گیا‘ٹیکسی چھین لی گئی ۔ اطلاعات کے مطابق پشین کے الہ آباد کا رہائشی گل محمد ٹیکسی میں دو افغان باشندوں کو افغانستان لیکر گیا ۔

(جاری ہے)

لواحقین کی پولیس تھانے میں درج رپورٹ کے مطابق ڈرائیور گل محمد کو قتل کردیا گیا ہے اور اس کی ٹیکسی چھین لی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ تفتیش شروع کردی گئی ہے اور قانون کے مطابق کارروائی کی جارہی ہے ۔ دریں اثناء مرحوم کیلئے فاتحہ خوانی کا سلسلہ ان کے آبائی گاؤں کلی الہ آباد میں شرع کردیا ہے

متعلقہ عنوان :