روس نے جارجیا کے ساتھ فضائی، سمندری و زمینی روابط منقطع کر دیئے،جارجیا گرفتار روسی فوجی افسران کو او ایس پی ای کے حوالے کرنے پر رضامند ہوگیا

پیر 2 اکتوبر 2006 18:40

تبلیسی/ماسکو (باد (اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اکتوبر۔2006ء) جارجیا جاسوسی کے الزام میں گرفتار کئے گئے روسی فوجی افسران کو یورپ میں تحفظ اورتعاون کی تنظیم او ایس پی ای کے حوالے کرنے پر ضامند ہوگیا ہے جبکہ روس نے جارجیا سے فضائی، زمینی، ریلوے اور سمندری رابطے منقطع کر دیئے ہیں تاہم سرکاری سطح پر اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔ روس کے سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق روس نے جارجیا کے ساتھ زمینی، سمندری اورفضائیرابطے اور پوسٹل سروس کے ذریعے تمام رابطے منقطع کردیئے ہیں۔

روسی خبررساں ادارے ریانوواستی نے بتایا کہ حکومت نے متعلقہ محکموں کو جارجیا کے ساتھ فضائی، سمندری، ریل ، کار، بس اور پوسٹل سروس کی فراہمی کے حوالے سے تمام رابطے منقطع کرنے کی ہدایت کر دی ہے تاہم حکام نے اس بات کی تصدیق نہیں کی۔

(جاری ہے)

وزارت مواصلات کے پریس آفس کے سربراہ نے کہاکہ انہیں فوری طورپر کوئی ہدایات نہیں دی گئیں۔ جبکہ ادھر جارجیا جاسوسی کے الزام میں گرفتار کئے گئے چار روسی فوجی افسران کو یورپ میں تحفظ اور تعاون کی تنظیم او ایس سی ای کے حوالے کرنے پر رضامند ہوگیا ہے۔

تبلیسی میں صدر میخائل ساکاتیولی کے ترجمان نے بتایا کہ باقاعدہ ایک تقریب کے دوران جاسوسی کے الزام میں گزشتہ ہفتے گرفتار کئے گئے چاروں روسی فوجی افسران کو یورپ میں تحفظ اورتعاون کی تنظیم او ایس سی ای کے نمائندوں کے حوالے کردیا جائے گا اس مقصد کیلئے او ایس سی ای کے چیئرمین جارجیا پہنچ گئے ہیں توقع ہے کہ جارجیا ک اس فیصلے سے دونوں ممالک کے درمیان روسی افسران کی گرفتاری سے پیدا ہونے والا بحران ختم کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :