شاہ نورانی سے لاہوت جانے والے 8 زائرین زہریلی جڑی بوٹیاں کھانے سے ہلاک

پیر 2 اکتوبر 2006 18:41

جیکب آباد (باد (اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اکتوبر۔2006ء) سیہون شریف سے جئے شاہ نورانی لاہوت لامکاں جانے والے 8زائرین زہریلی جڑی بوٹیاں اور آلودہ پانی پینے کی باعث ہلاک ہوگئے ہیں ۔ جاں بحق ہونے والوں میں سے 3کا تعلق سندھ اور 5کا تعلق پنجاب سے ہے ۔

(جاری ہے)

سیہون شریف کے میلہ کے بعد جئے شاہ نورانی کی زیارت کے لئے لاہوت لامکاں کی سمت زائرین کے قافلے پیدل جاتے ہیں اور پہاڑی علاقہ میں سفر کے بعد 10سے 14دن میں منزل پر پہنچتے ہیں اس بار زیادہ بارشوں کے باعث پہاڑوں پر پیدا ہونے والی جڑی بوٹیوں کی بہتات نظر آئی تو زائرین نے بے تحاشہ جڑی بوٹیاں کھالیں جس کے بعد زائرین پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہوگئے اور بہلول دیوانہ کے مزار کے قریب 8زائرین جاں بحق ہوگئے جنہیں اسی علاقے میں دفن کردیا گیا ۔

چند برس قبل بھی 34زائرین جاں بحق ہوگئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :