بھارت ،16ہندو زائرین پانی کے ریلے کی نذر ہوگئے

پیر 2 اکتوبر 2006 21:13

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اکتوبر۔2006ء) وسطی ہندوستان کی ریاست مہاپردیش میں کم از کم سولہ ہندوزائرین ہلاک اور تیس سے زیادہ لاپتہ ہوگئے یہ واقعہ اس وقت پیش آیا کہ جب زائرین کی کثیر تعداد ایک مذہبی تہوار کے سلسلے میں دریائے سندھ پر بنے ہوئے پل کو عبور کررہی تھی اس دوران پانی کا ایک زور دار ریلا آیا اورزائرین کی کثیر تعداد اس کی رو میں بہہ گئی ریسکیو ٹیم لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش میں ہے اور اب تک سولہ زائرین کی لاشیں نکالیں جا چکی ہیں بتایا جاتا ہے کہ علاقے کے قرب وجوار میں مانی کھینڈا نامی ایک ڈیم ہے جو وقتا فوقتا پانی چھوڑتا ہے مقامی لوگوں کے مطابق ہوسکتا ہے کہ پانی کا یہ ریلاڈیم سے چھوڑا گیا پانی ہے تاہم گوالیار کے ڈویژنل کمشنر کومل سنگھ نے ان خبروں کی تردید کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :