آزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات کو ٹیلی فون کی سستی اور معیاری سروس مہیا کرنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں‘ ایس سی او

منگل 3 اکتوبر 2006 13:04

کوٹلی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین03اکتوبر2006) سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن تعلقات عامہ کے افسر کرنل محمد مدثر نے کہا ہے کہ سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن آزاد کشمیر اور ناردرن ایریاز کے عوام کو ٹیلی فون اور موبائل کی سستی اور معیاری سروس فراہم کرنے کے لئے اقدامات کررہی ہے ایس سی او اور ایس کام کی سروس کا نیٹ ورک وسیع کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ایس سی او کے حوالے سے کسی بھی قسم کی شکایات کے بارے میں انہیں براہ راست ہیڈ کوارٹر میں آگاہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ ٹیلی فون بل سسٹم اور دیگر معاملات کو درست کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ و کان ہوتے ہیں وہ ہماری رہنمائی کریں ان کے مشوروں پر عمل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :