عراق میں جھڑپوں اور بم دھماکوں میں گیارہ امریکی فوجیوں سمیت چھتیس افراد ہلاک، متعدد زخمی

منگل 3 اکتوبر 2006 14:30

عراق میں جھڑپوں اور بم دھماکوں میں گیارہ امریکی فوجیوں سمیت چھتیس افراد ..
بغداد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین03اکتوبر2006) عراق میں بم دھماکوں اور جھڑپوں میں گیارہ امریکی فوجیوں سمیت چھتیس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔امریکی فوجی ترجمان کے مطابق چار امریکی فوجی بغداد میں مزاحمت کاروں‌کے مختلف حملوں اور چار سڑک کے کنارے نصب بم کے دھماکے میں ہلاک ہوئے، ایک فوجی بغداد کے مغرب میں سڑک کے کنارے نصب بم دھماکے میں مارا گیا۔

امریکی فوج کے مطابق دو فوجی صوبہ الانبار میں جھڑپ کے دوران ہلاک ہوئے۔ادھر بغداد کے مچھلی بازار میں خود کش دھماکے سے دو افراد ہلاک اور انیس زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

عراقی پولیس کے مطابق ایک اور واقعہ میں امریکی فوجی قافلے کے نزدیک بم دھماکے سے دو افراد زخمی ہوگئے۔بغداد کے علاقے دورہ میں مارٹر حملے میں ایک شہری ہلاک اور دس زخمی ہوگئے۔شہر میں‌ راکٹ حملے میں ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

ادھر کرادہ میں کار بم دھماکے میں ایک شہری ہلاک اور نو زخمی ہوگئے۔جبکہ موصل میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوگئے۔بعقوبہ میں عراقی پولیس نے چار مزاحمت کار وںکو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ بعقوبہ ہی سے پولیس کو سات لاشیں ملی ہیں جن کو تشدد کرکے ہلاک کیا گیا۔مقدادیہ اور محمودیہ میں بھی فائرنگ سے دو افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :