افغانستان‘ جھڑپوں میں 3افغان پولیس‘ 10مشتبہ طالبان ہلاک

منگل 3 اکتوبر 2006 15:33

خوست (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین03اکتوبر2006) افغانستان کے جنوبی صوبے پکتیکا میں افغان پولیس اور مشتبہ طالبان کے درمیان جھڑپوں میں تین پولیس اہلکار جبکہ دس جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

پکتیکا کے گورنر محمد اکرم خپل واک نے جھڑپوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جنگجوؤں کے ایک گروہ نے گزشتہ روز ضلع گومل میں واقع ایک چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے بعد ولیس اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی انہوں نے بتایا کہ جھڑپ ایک گھنٹے سے زائد تک جاری رہی جس میں دونوں اطراف سے آتشیں ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا انہوں نے بتایا کہ جھڑپ کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار اور دس مشتبہ طالبان جنگجو ہلاک جبکہ تین افغان پولیس اہلکار زخمی ہوگئے واضح رہے کہ رواں سال افغانستان میں طالبان کی جانب اتحادی اور افغان فوجیوں پر حملوں میں کافی شدت آگئی ہے۔