جارجیا کے مسئلے میں‌تیسرے فریق کی مداخلت خطر ناک ہوگی ، روس کے صدر ولادی میر پوٹن کا امریکی صدر کو انتباہ

منگل 3 اکتوبر 2006 16:50

ماسکو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین03اکتوبر2006) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ جارجیا کے مسئلے میں کسی تیسرے ملک کی مداخلت خطر ناک ہوگی ۔ امریکی صدر بش سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے روسی صدر نے خبر دار کیا کہ جارجیا کے مسئلے میں تیسرے فریق کی مداخلت سے خطے کے امن اور استحکام کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

روسی صدر کا کہنا تھا کہ تیسرے ملک کی حمایت کی صورت میں جارجیا کی قیادت کو اپنی منفی پالیسیاں‌جاری رکھنے میں مدد ملے گی۔ واضح رہے کہ امریکہ نے جارجیا کی جانب سے روسی فوجی اہلکاروں کی رہا ئی کا خیر مقدم کرتے ہوئے تجویز دی تھی کہ دونوں ملکوں کےدرمیان تنازعہ کو ختم کرنے کے لئے سرحدی چوکیوں میں اضافہ کیا جائے اور جارجیا میں مبصرین تعینات کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :