امریکا: ریاست پنسلوانیا کے اسکول میں فائرنگ ۔۔۔ ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد پانچ ہوگئی

منگل 3 اکتوبر 2006 16:50

پنسلوانیا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین03اکتوبر2006) امریکی ریاست پنسلوانیا کے ایک اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں‌ہلاک ہونے والی بچیوں کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق لنکاسٹر کاؤنٹی کے ایک اسکول میں جنونی شخص کی فائرنگ سےتین طالبات موقع پر ہلاک اور سات زخمی ہوگئی تھیں‌جن میں‌سے دو لڑکیوں‌نے زخموں‌کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑدیا۔واردات کے وقت نامعلوم شخص نے ایک کمرے پر مشتمل اسکول میں‌داخل ہوکر لڑکوں کو الگ کردیا اور کمرے میں‌موجود لڑکیوں‌ پر فائرنگ کردی جس سے تین لڑکیاں موقع پر ہلاک ہوگئیں ۔ واقعے کے بعدملزم نے بھی خود کو گولی مار کر ہلاک کرلیاتھا۔

متعلقہ عنوان :