افغانستان میں تشدد کے واقعات کے دوران دو امریکی فوجیوں سمیت چھ افراد ہلاک ، قندھار میں کینیڈین فوجی قافلے پر خودکش بم حملہ

منگل 3 اکتوبر 2006 16:50

کابل (اُردو پوائنٹ تازہ ترین03اکتوبر2006) افغانستان میں مشتبہ طالبان کے حملوں میں دو امریکی اور چارافغان فوجی ہلاک ہوگئے ہیں ۔امریکی فوجی ترجمان کے مطابق افغانستان کے صوبے کنڑ میں گشت کے دوران امریکی فوجیوں کی مشتبہ طالبان سے جھڑپ ہوئی ۔

(جاری ہے)

ترجما ن کا کہنا ہے کہ ضلع پچ میں‌ہونے والی اس جھڑپ کے نتیجے میں دو امریکی فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوگئے جبکہ جھڑپ میں‌ایک افغان فوجی بھی ہلاک ہوا ۔

دوسری جانب سرحدی صوبے پکتیکا میں ایک چوکی پر طالبان کی فائرنگ سے تین افغان فوجی ہلاک ہوگئے۔نیٹوکے ترجمان میجر ڈیرل موریل نے کہا کہ قندھار میں موٹرسائیکل پر سوارخودکش حملہ آورنے کینیڈا کے فوجی قافلے کے قریب خودکودھماکے سے اڑالیا۔انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں‌کسی بھی فوجی کو نقصان نہیں‌پہنچاہے