عالمی بینک دور افتا دہ علا قوں میں ٹیلی موا صلات کے فروغ کے لیے 125ملین ڈالرز دے گا،اویس لغاری کی بینک کے وفد سے ملا قات

منگل 3 اکتوبر 2006 16:55

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین03اکتوبر2006) وفا قی وزیر برا ئے انفارمیشن ٹیکنا لوجی اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ ان کی وزارت ملک کے پسما ندہ اور دور افتادہ علا قوں میں ٹیلی موا صلات کی خدمات کی فراہمی کے لیے اربوں روپے کی لاگت سے \'رورل ٹیلی کمیو نی کیشن اکسیس پرا جیکٹ\'شروع کر ے گا جس کے لیے عالمی بینک نے 125ملین ڈالرز کی امداد فراہم کرنے پر آمادگی ظا ہر کردی ہے۔

اس امر کا انکشاف وفا قی وزیر برا ئے انفارمیشن ٹیکنا لوجی اویس احمد خان لغاری نے پاکستان کے دورے پر آئے ہو ئے عالمی بینک کے چار رکنی وفد سے ملا قات کے بعد کیا وفد کی قیادت بنک کے سنیئر عہدہ دار رتین سنگھ کر رہے ہیں وفد پاکستان میں دس دن قیام کر ے گا اور حکومت کو دیہی علا قوں میں ٹیلی موا صلات کی سہو لیات کے فروغ اور یو نیورسل سروس فنڈ کے استعمال کے حوالے سے راہنما ئی اور مشاورت فراہم کرنے کے علاوہ سرمایہ کاری کے لحاظ سے مو زوں شعبہ جات کی نشا ندہی میں مدد دے گا۔

(جاری ہے)

اویس لغاری نے ملاقات کے بعد اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت عالمی بینک سے حا صل شدہ رقم یو نیورسل سروس فنڈ میں اپنی طرف سے کنٹری بیوشن کے طور پر جمع کر دے گی جہاں سے دیہی اور دور افتادہ علا قوں میں ٹیلی موا صلات بشمول ای خدمات کی فراہمی ، براڈ بینڈ انٹرنیٹ اورمقامی زبانوں میں تیار شدہ ویب مواد کی تیاری جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری کی جا ئے گی انہوں نے کہا کہ یو ایس ایف سے ایسی ٹیلی کام کمپنیوں کی مالی معا ونت کی جا ئے گی جو کاروباری لحاظ سے غیر دلکش علا قوں میں سرمایہ کاری کر نے کو ترجیح دیں گی انہوں نے کہا کہ اس فنڈ سے فراہم کردہ رقم سے بنے گئے انفرا سٹرکچر کو تمام کمپنیاں بلا تخصیص استعمال کر سکیں گی او ہر قسم کی ٹیکنا لوجی کے استعمال کی اجازت ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ عالمی بنک اس منصوبے کے نفاذ کے مختلف مراحل میں وزارت کو فنی مشاورت فراہم کر تا رہے گا۔ وفا قی وزیر نے کہا کہ ان کی وزارت یو نیورسل سروس فنڈ کو دیہی علا قوں میں ٹیلی موا صلات کا جال بچھا نے، عوام تک کلیدی ای خدمات فراہم کرنے اور ملک بھر میں براڈ بینڈ انٹرنیٹ کے فروغ کے لیے استعمال کر ے گی ۔انہوں نے کہا کہ مجمو عی طور پر ملک میں ٹیلی موا صلات کے شعبے میں بھر پور ترقی دیکھنے میں آئی ہے ملک میں ٹیلی موا صلات کے پھیلاوٴ کی شرح ملک کی آبادی کا 18فیصد ہو چکی ہے ملک میں آنے والے غیر ملکی سر مایہ کاری کا ایک تہا ئی حصہ اس سیکٹر کا مرہون منت رہا ہے اس سیکٹر میں لا کھوں کی تعداد میں ملا زمتیں پیدا ہو ئی ہیں تاہم اس روز افزوں ترقی کے ثمرات دیہی علا قوں تک بہم نہیں پہنچ سکے ہیں جہاں پر ٹیلی ڈینسٹی کی شرح ابھی بھی محض ایک فیص ہے تاہم ان کی وزارت اگلے تین سالوں میں یو ایس ایف کے ذریعے مختلف منصوبے شروع کر کے اس شرح کو پانچ فیصد تک لے جا نے کا تہیہ کیے ہوئے ہے انہوں نے کہا کہ اگلے ایک سے ڈیڑھ سال میں ان کی وزارت ملک بھر میں ڈھا ئی لاکھ کے لگ بھگ براڈ بینڈ انٹرنیٹ کنکشن کی فراہمی میں مالی معا ونت فراہم کر ے گے اس کے علاوہ کم از کم تین کلیدی عوامی خدمات کو بھی الیکٹرانک فارمیٹ میں عوام تک پہنچا یا جا ئے گا انہوں نے کہا کہ مقامی زبا نوں میں انٹرنیٹ مواد کی تیاری کے لیے بھر پور سرمایہ کاری کی جا ئے گی تاکہ ملک کی 85فیصد انگریزی سے نا بلد آبادی بھی انترنیٹ کے ثمرات اور ای خدمات کی فراہمی سے مستفیض ہو سکے۔

ملا قات میں وفا قی آئی ٹی سیکرٹری فرخ قیوم اور ممبر ٹیلیکام نورالدین بقا ئی بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :