حامد کرزئی بے بنیاد الزامات سے گریز کریں، جمعہ خان کاکڑ

منگل 3 اکتوبر 2006 17:00

کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین03اکتوبر2006) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنماء جمعہ خان کاکڑ نے منگل کو پریس کلب کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حامد کرزئی بے بنیاد الزامات سے گریز کریں،صدر جنرل پرویز مشرف کو چار ممالک کے کامیاب دورے پر دلی مبارک پیش کرتا ہوں کہ صدر پاکستان کی ولولہ انگیز قیادت نے نہ صرف پاکستان بلکہ عالم اسلام کی بادلیل ترجمانی کرکے مسلمہ امہ کا سرفخر سے بلند کیا ہے اور مسلم امہ کے مسائل کی جس مد برانہ انداز میں وضاحت کی ہے اس سے پہلے کبھی بھی کسی مسلم رہنماء کے نصیب میں نہ آئی ۔

صدر پاکستان نے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے جو حکمت عملی پیش کی یہ وہی عالمی امن کی ضمانت سمجھی جارہی ہے۔ لیکن مسلم امہ کی یہ بد نصیبی ہے کہ حامد کرزئی صدر اسلامی جمہوریہ افغانستان جیسے احسا ن فراموش شخص کی مثال پشتون معاشرہ میں کہیں نظر نہیں آتی۔

(جاری ہے)

وہ صدر جنرل پرویز مشرف کی تائید و حمایت سے افغانستان کا صدر بنا۔ حالانکہ یہ شخص نہ تو کوئی قدر آور سیاسی شخصیت تھا اور نہ افغان کاز کیلئے ان کی کوئی قربانی یا خدمات تھیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ کتنے حیرت کی بات ہے کہ افغان صدر ہمارے حکمرانوں اور پاکستان کی مہربانیوں کو بالائے تاک رکھتے ہوئے وطن عزیز کے خلاف غلط پروپیگنڈہ اور الزام تراشیاں کررہے ہیں۔ ہم پریس کانفرنس کے ذریعے افغان صدر کو متنبہ کرنا چاہتے ہیں کہ وہ بے بنیاد الزامات سے گریز کریں کیونکہ ا ن کا منصب صرف پاکستان کی حمایت سے ہی قائم رہ سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :