فلسطینی گروپ آپس میں لڑنے کی بجائے صدر محمود عباس کی حکومت کو مضبوط بنائیں،کونڈولیزاء رائس

منگل 3 اکتوبر 2006 21:08

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اکتوبر۔2006ء) امریکی وزیر خارجہ کونڈو لیزاء رائس نے فلسطین کے مختلف گروپوں پر زور دیا ہے کہ وہ آپس میں لڑنے کی بجائے صدر محمود عباس کی حکومت کو مضبوط بنانے کیلئے کوئی راستہ نکالیں تاکہ فلسطینی علاقوں سے حماس کا قبضہ ختم کای جاسکے جدہ میں اپنے سعودی ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ معصوم فلسطینی لوگوں کو آپس میں لڑا کر بعض انتہاء پسند گروپ اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں انوں نے فلسطینی عوام پر زور دیا کہ وہ آپس میں لڑائی بند کریں تاکہ ان کے ملک میں امن قائم ہو اوروہ پرسکون زندگی بسر کرسکیں امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ فلسطینی صدر محمود عباس سے فلسطین کی صورتحال پر بات چیت کرنے اورعراق اور لبنان میں سیکولر حکمتوں کے قیام کیلئے وہ بہت جلد مشرق وسطی کا دورہ کرنے لگی ہیں انوں نے امید ظاہر کی کہ ایران اپنی جوہری سرگرمیاں بند کر دے گا اور اس کے بدلے میں عالمی امداد قبول کر لے گا اس موقع پر سعودی وزیر الفیصل نے کہا کہ سعودی عرب فلسطین میں قیام امن کے لئے فلسطین کی کسی سیاسی پارٹی یا گروپ کی طرف داری نہیں کرتا ۔

متعلقہ عنوان :