بھارت‘ ریاست جھاڑ کھنڈ میں ٹریفک حادثہ‘ 9 افراد ہلاک

بدھ 4 اکتوبر 2006 12:03

رانچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین، 4اکتوبر 2006ء ) بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ میں ٹریفک میں ایک حادثے میں نو افراد ہلاک جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک بھارتی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ کے ضلع ہزاری باغ میں ایک بس ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں نو افراد ہلاک اور دو شدید زخمی ہوگئے۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ دونوں گاڑیاں بری طرح تباہ ہوگئیں۔ مقامی پولیس کے مطابق 6 افراد موقع پر جبکہ 3نے ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔

متعلقہ عنوان :