امریکہ مشرق وسطیٰ کو تقسیم کرنے کے ایجنڈے پر ہے‘ عرب ممالک کونڈولیزا رائس سے تعاون نہ کریں‘ اسماعیل ہانیہ

بدھ 4 اکتوبر 2006 12:05

غزہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین، 4اکتوبر 2006ء ) فلسطین کے وزیراعظم اسماعیل ہانیہ نے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ خطے کے ممالک اور قوموں کو کمزور کرنا چاہتی ہیں ان کا دورہ مشرق وسطیٰ تقسیم کرو اور حکومت کرو کا ایجنڈا ہے‘ عرب ممالک امریکی وزیر خارجہ کے دورہ مشرق وسطیٰ کے دوران ان سے تعاون نہ کریں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسماعیل ہانیہ نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ کا دورہ مشرق وسطیٰ خطے کے ممالک اور قوموں کو کمزور کرنے کے لئے ہے انہوں نے کہا کہ ایسا دکھائی دیتا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ تقسیم کرو اور حکومت کرو کے پرانے تجربے کو آزا رہی ہے اسماعیل ہانیہ نے کہا کہ فلسطین امریکہ کی اس پالیسی کو ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیگا۔

انہوں نے عرب ممالک پر زور دیا کہ وہ امریکی وزیر خارجہ کے دورہ مشرق وسطیٰ کے دوران ان سے تعاون نہ کریں تاکہ انہیں معلوم ہوسکے کہ عرب ممالک امریکہ کی منفی پالیسیوں سے آگاہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :