مقبوضہ کشمیر، جھڑپوں میں حزب المجاہدین کے ضلعی کمانڈر سمیت 2مجاہدین شہید ، مجاہدین کے حملے میں سب انسکپٹر سمیت 2اہلکار ہلاک ، بھارتی ایجنٹوں نے نوجوان کو اغواء کے بعد شہید کردیا

بدھ 4 اکتوبر 2006 12:26

سری نگر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 4 اکتوبر 2006) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز اور مجاہدین کے درمیان جھڑپوں میں حزب المجاہدین کے ضلعی کمانڈر سمیت 2 مجاہدین شہید ہوگئے مجاہدین نے سی آر پی ایف کے انسپکٹر سمیت 2بھارتی اہلکارں کو ہلاک کردیا بھارتی ایجنٹوں نے سری نگر کے شہری کو اغواء کے بعد گولیاں مار کر شہید کردیا کشتواڑ کی مسجد میں بھارتی فورسز نے گھس کر قرآن کی بے حرمتی کی اور نمازیوں کو مار پیٹ اور تشدد کا نشانہ بنایا جس کے خلاف عوام نے مظاہرے کئے ضلع بڈگام میں مجاہدین اور بھارتی فورسز کے درمیان جھڑپ میں سی آر پی ایف کا آر ڈی پولیس سپاہی بلونت سنگھ ہلا ک ہوگئے جھڑپ کے دوران حزب المجاہدین کا ضلع کمانڈر محمد اشرف گنائی عرف بلال لال نگر چھانہ پورہ اور ناصر احمد شہید ہوگئے تاہم بھارتی فورسز کے ترجمان نے اس جھڑپ میں انسپکٹر شرما کی شدید زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے ضلع بارہ مولہ کے چندی پورہ علاقے میں بھارتی ایجنٹوں نے علاقے کے نمبردار شبیر احمد کے مکان کو دھماکوں سے اڑانے کی کوشش کی اور فائرنگ شروع کردی اس واقعہ میں دو کاریں تبا ہ ہوگئیں ۔

(جاری ہے)

ضلع اسلام آباد کے رنگیل پورہ کو لگام علاقے میں سپیشل آپریشن گروپ کے اہلکاروں نے علاقے میں اندھا دھند بلا اشتعال فائرنگ کرکے لوگوں کو خوفزدہ کرنے کی کوشش کی ۔ بھارتی ایجنٹوں نے سری نگر کے مرکزی علاقے پرتاب پارک میں طالب علم رقیب شبیر بٹ ساکنہ ہاؤسنل کالونی چھانہ پورہ کو اغواء کرنے کے بعد شہید کردیا۔ پولیس نے گولیوں سے چھلنی لاش برآمد کرلی ۔

بھارتی ایجنٹوں نے سری نگر کے قمرو اری علاقے میں محمد امین ریش کے مکان پر بموں سے حملہ کیا ۔ تاہم اس حملے میں کوئی جانی نقصا ن نہیں ہوا دریں اثناء ضلع ڈوڈہ کی تحصیل کشتواڑ چھتر و علاقے میں اس وقت سینکڑوں افراد نے بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جب شراب کے نشے میں مست 4اہلکار جوتوں سمیت مسجد میں گھس گئے اور نمازیوں کو مارپیٹ کا نشانہ بنایا مقامی آبادی نے مظاہرے کرتے ہوئے کہا کہ 4 مسلح اہلکارو ں نے فاطمہ مسجد میں گھس کر قرآن پاک کی بے حرمتی کی اور نمازیوں کو تشد د کا نشانہ بنایا علاقے کے عوام نے بھارتی حکومت کے بھرتی کردہ ہندو اہلکاروں کی شناخت بھی ظاہر کی مظاہرین نے ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ پاون کوٹوال اور ایس پی کی یقین دہانی کے بعد ہڑتال ختم کردی ۔