بھارتی فوج نے آزاد کشمیر کے مزید ایک نوجوا ن کو جنگ بندی لائن عبور کرنے پر گرفتار کرلیا ۔ نوجوان کی واپسی کیلئے پاک آرمی سے رابطہ کر لیا گیا، بھارتی دفاعی ترجمان

بدھ 4 اکتوبر 2006 12:26

جموں(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 4 اکتوبر 2006) بھارتی فوج نے جنگ بندی لائن عبور کرکے مقبوضہ کشمیر میں داخل ہونے والے آزاد کشمیر کے ایک شہری کو حراست میں لے لیا ہے بھارتی فوج نے آزاد کشمیر کے دھرم شالہ علاقے کے 24سالہ عبد الرزاق ولد اکبر جان کو ضلع پونچھ کے نزدیک حراست میں لے لیا بھارتی دفاعی ترجمان نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد آزاد کشمیر میں پاک فوج کو آگاہ کردیا گیا ہے اور پاکستانی فوج سے کہا گیا ہے کہ وہ نوجوان کو واپس لیں۔

(جاری ہے)

اس سے ایک روز قبل بھارت نے جن بندی لائن غلطی سے عبور کرنے والے آزاد کشمیر کے شہری کو واپس کردیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :