صدر مشرف اور منموہن سنگھ کشمیری عوام کے تعاون سے مسئلہ کشمیر حل کر سکتے ہیں‘میرواعظ عمر فاروق

بدھ 4 اکتوبر 2006 12:27

سری نگر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین، 4اکتوبر 2006ء ) کل جماعتی حریت کانفرنس کے مرکزی رہنماء میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ صدر مشرف اور بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کشمیری عوام کے تعاون سے مسئلہ کشمیر حل کر سکتے ہیں-یہاں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارت اور پاکستان کے درمیان امن کے عمل کی بحالی کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں اس سے خطے میں امن ‘ استحکام اور ترقی ہو گی انہوں نے کہاکہ بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ اور صدر پرویز مشرف سے توقع کی جا سکتی ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل میں پیشرفت کر سکتے ہیں اس کے لیے جموں و کشمیر کے عوام کی مدد اور تعاون انہیں حاصل ہونا چاہئے-