طالبان کا ضلع گیلان میں 8 افغان فوجی جبکہ کنہڑ میں دو امریکی اور ایک افغان فوجی ہلاک کرنے جبکہ حکام کا غزنی میں تین طالبان کمانڈر ہلاک کرنے کا دعوی

بدھ 4 اکتوبر 2006 12:27

کابل (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 4 اکتوبر 2006) طالبان نے ضلع گیلان میں 8 افغان فوجی جبکہ کنہڑ میں دو امریکی اور ایک افغان فوجی ہلاک کرنے کادعوی کیاہے جبکہ حکام نے غزنی میں تین طالبان کمانڈر ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے-تفصیلات کے مطابق طالبان کے ترجمان قاری یوسف نے ریڈیو تہران کو بتایا کہ طالبان نے ضلع گیلان کے علاقے غازی خیل میں افغان فوجیوں کے قافلے پر حملہ کیا جس میں 8 فوجی ہلاک ہوئے- انہوں نے ان اطلاعات کی تردید کی کہ طالبان نے ضلع موسی قلعہ میں برطانوی فوجیوں پر کوئی حملے نہ کرنے کا سمجھوتہ کیا ہے- انہوں نے کہاکہ سمجھوتہ یہ ہوا ہے کہ برطانوی فوجی 6 روز میں یہ ضلع خالی کر دیں گے اور اس دوران ان پر حملہ نہیں کیا جائے گا-چار روز گزر چکے ہیں لیکن برطانوی فوجیوں نے ضلع خالی نہیں کیا ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد ہم حملے کریں گے-اتحادی فوج کے ایک بیان کے مطابق کنہڑ میں ایک جھڑپ کے دوران دو امریکی اور ایک افغان فوجی ہلاک ہو گئے- جب ان پر حملہ کیا گیا تو یہ لوگ ضلع پیچ میں گشت کر رہے تھے ایک اور واقعہ میں غزنی میں حکام میں تین طالبان کمانڈر ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ ان میں ملا نعمت اللہ‘ ملا غلام محمد اور شاہ محمد شامل ہیں یہ کاروائی نیٹو اور افغان فوج نے مشترکہ طور پر کی-

متعلقہ عنوان :