دیالہ میں عراقی فوج کا آپریشن، ڈھائی کے قریب مطلوب افراد گرفتار، جھڑپ میں‌ایک امریکی فوج بھی ہلاک ہو گیا

بدھ 4 اکتوبر 2006 13:09

بغداد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 4 اکتوبر 2006) عراقی فورسز نے ایک بڑے کریک ڈاؤن کے دوران تقریبا دو سو پچاس مطلوب افراد کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ مزاحمت کاروں سے جھڑپ میں ایک امریکی فوجی بھی ہلاک ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ ہفتے دیالہ نامے صوبے میں‌ہونے والے آپریشن کی نگرانی عراقی وزیر دفاع جنرل عبدالقدیر البیدی اور عراقی آرمی کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل باباقر زبیری کر رہے تھے ،آپریشن کے دوران فوج نے پورے علاقے کی ناکہ بندی کر دی اورگھر گھر تلاشی لی گئی جس میں دو سو اکیاون مطلوب افراد کو گرفتار کیا گیا گرفتار شدگان کا تعلق انصار السنہ اور القاعدہ سے بتایا جاتا ہے ۔

عراقی فوج کے کمانڈر بریگیڈیئر شاکر الکابی نے بتایا کہ آپریشن کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں ‌آیاٴ۔ ایک اور واقعے میں‌عراق کے شمالی شہر تکریت میں جھڑپ کے دوران زخمی ہونے والا امریکی فوجی بھی چل بسا ہے

متعلقہ عنوان :