عراق میں بم دھماکوں اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک امریکی فوجی اور چار پولیس اہلکاروں‌ سمیت چودہ افراد ہلاک ہو گئے، چھاپوں میں ڈھائی سو مطلوب افراد گرفتار

بدھ 4 اکتوبر 2006 14:52

بغداد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 4 اکتوبر 2006) عراقی دارالحکومت بغداد میں بم دھماکوں اور فائرنگ کے دوران ایک امریکی فوجی اور چار پولیس اہلکاروں سمیت چودہ افراد ہلاک اور چھہتر زخمی ہو گئے،دھماکے میں وزیر صنعت بال بال بچ گئے ہیں ، عراقی فورسز نے ایک کریک ڈاؤن کے دوران دو سو پچاس مطلوب افراد کو بھی گرفتارکر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

بغداد کی ایک مارکیٹ ‌میں‌ ہونے والے کار بم دھماکے میں‌نو افراد ہلاک اور اکہتر زخمی ہو گئے، زخمی ہونے والوں میں پندرہ پولیس اہلکار بھی شامل ہیں ، دس منٹ کے وقفے سے ہونے والے سٹرک کنارے دو بم دھماکوں میں‌چار پولیس اہلکار ہلاک اور اتنے ہی زخمی ہو گئے ۔

صوبہ دیالہ میں جاری آپریشن کی نگرانی عراقی وزیر دفاع جنرل عبدالقدیر البیدی اور عراقی آرمی کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل باباقر زبیری نے کی۔ آپریشن کے دوران فوج نے پورے علاقے کی ناکہ بندی کر دی اورگھر گھر تلاشی لی گئی جس میں دو سو اکیاون مطلوب افراد کو گرفتار کیا گیا ۔ ان میں سے زیادہ تر کا تعلق انصار السنہ اور القاعدہ سے بتایا جاتا ہے ۔عراقی فوج کے کمانڈر بریگیڈیئر شاکر الکابی نے بتایا کہ آپریشن کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں ‌آیاٴ۔ ادھرشمالی شہر تکریت میں جھڑپ کے دوران زخمی ہونے والا امریکی فوجی ہلاک ہوگیا