ممبئی بم دھماکوں میں ملوث افراد کی فہرست ثبوت سمیت پاکستان کے حوالے کریں گے‘ بھارت

بدھ 4 اکتوبر 2006 15:24

نئی دہلی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین04اکتوبر2006) بھارت نے کہا ہے کہ ممبئی بم دھماکوں میں ملوث افراد کی فہرست جلد پاکستان کے حوالے کردی جائے گی ممبئی بم دھماکوں میں گیارہ پاکستانی براہ راست ملوث ہیں ایک بھارتی اخبار نے بھارتی دفتر خارجہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے حوالے سے رپورٹ دی یہ کہ بھارتی حکومت ممبئی بم دھماکوں میں ملوث پاکستانی افراد کی فہرست ثبوت سمیت پاکستانی حکام کے حوالے کرے گی اس حوالے سے وزارت داخلہ رپورٹ کو حتمی شکل دے رہا ہے رپورٹ وزارت خارجہ کے ذریعے پاکستانی حکام کے حوالے کی جائے گی انہوں نے کہا کہ ممبئی بم دھماکوں میں پاکستان کی خفیہ ایجنسی کے ملوث ہونے کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں انہوں نے کہا کہ بم دھماکوں میں گیارہ پاکستانی براہ راست ملوث ہیں جبکہ دو پاکستانی ان دھماکوں میں ہلاک ہوگئے تھے واضح رہے کہ گیارہ جولائی کو ممبئی بم دھماکوں میں دو سو افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوگئے تھے پاکستان نے بھارتی الزام کو مسترد کردیا اور کہا کہ اگر بھارت کے پاس ثبوت ہیں تو پیش کرے وہ کارروائی کرنے کے لئے تیار ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ہوانا میں صدر مشرف اور من موہن سنگھ کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت دونوں ملک دہشت گردوں کی فہرست کا ایک دوسرے سے تبادلہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :