امریکہ فوری طور پر جنوبی کوریا سے اپنی افواج نکالے‘ شمالی کوریا

بدھ 4 اکتوبر 2006 15:54

پیانگ یانگ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین04اکتوبر2006) شمالی کوریا نے امریکہ سے کہا ہے کہ وہ جنوبی کوریا میں تعینات فورسز کو فوری طور پر نکال لے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا نے ایٹمی تجربے کے اعلان کے بعد جنوبی کوریا میں تعینات امریکی فورسز کو فوری طور پر نکال دینے کا مطالبہ کیا ہے حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی کے اہم ترجمان روڈانگ سن من نے کہا ہے کہ جنوبی کوریا میں امریکی افواج کی موجودگی ہماری سلامتی کیلئے خطرہ ہے واضح رہے کہ جنوبی کوریا میں تقریابً 92 ہزار پانچ سو امریکی فوجی تعینات ہیں جو وہاں چھ لاکھ پچاس ہزار مقامی افواج کی مدد کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :