بھارت دنیا کا بدعنوان ترین ملک ہے، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل

بدھ 4 اکتوبر 2006 19:03

نئی دہلی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین04اکتوبر2006) ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے بھارت کو دنیا کا بدعنوان ترین ملک قرار دیا ہے۔ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انسداد رشوت کے بین الاقوامی قانون کی موجودگی کے باوجود سمندر پار بھارتی کمپنیوں میں رشوت ستانی بہت عام ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق دنیا کی تیس بڑی کمپنیاں جو برآمدات کے کاروبار سے منسلک ہیں، بڑے پیمانے پر رشوت ستانی میں ملوث ہیں خاص طور پر ایسی کمپنیاں جو ترقی پذیر ملکوں میں کاروبار کرتی ہیں، باقاعدگی کے ساتھ رشوت کا سہارا لیتی ہیں۔

تاہم بھارتی کمپنیاں دنیا کی تیس ملکوں کی مختلف کمپنیوں میں رشوت دینے کے حوالے سے سب سے نمایاں ہیں۔ رشوت کے ذریعے کاروبار کو فروغ دینے کے سلسلے میں بھارت کے بعد روس اور چین کی کمپنیوں کا نام آتا ہے۔

متعلقہ عنوان :