رفاہ بارڈر دودن کیلئے کھولنے کا اسرائیلی اعلان

بدھ 4 اکتوبر 2006 19:04

رفاہ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین04اکتوبر2006) مصر اور غزہ کے درمیان سرحد کو دو روز کے لئے کھول دینے کا اعلان کر دیا گیا۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے اسرائیلی وزیر دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے ایک حکم نامے کے حوالے سے بتایا ہے کہ رمضان کے مقدس مہینے کے پیش نظر مصر اور غزہ کے درمیان واقع سرحد دو دن (بدھ، جمعرات) کے لئے کھولی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

تاہم یہ بات واضح نہیں کی گئی کہ مذکورہ سرحد، جمعرات کے روز بھی کھولی جائے گی۔

اسرائیلی وزیر دفاع کے اس حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سرحد سے صرف بیمار، ضعیف اور حاجی گزر سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ غزہ اور مصر کے درمیان واقع یہ سرحد فلسطین سے باہر جانے کا واحد زمینی راستہ ہے جس کو اسرائیل اکثر و بیشتر یہ الزام لگا کر بند کر دیتا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کار یہاں سے فلسطین داخل ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :