سعودی این جی اوورلڈ اسمبلی آف مسلم یوتھ نے تیس ٹرک امدادی ، سامان مظفر آباد روانہ کر دیئے

بدھ 4 اکتوبر 2006 19:15

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین04اکتوبر2006) سعودی عرب کی غیر سرکاری تنظیم ورلڈ اسمبلی آ ف مسلم یوتھ نے آزاد کشمیر زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں دوبارہ امدادی سرگرمیاں شروع کرتے ہوئے تیس ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان مظفر آباد روانہ کرردیئے امدادی سامان پانچ ہزار اشیاء خوردونوش کے بنڈل پانچ ہزار ضائیں تین ہزار ترپلا ایک ہزار انگھیٹیاں 650 شیلٹر شامل ہیں گزشتہ روز اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان میں وامی کے ڈائریکٹر اور ابراہیم انور نے کہا کہ ہماری تنظیم اب تک چار لاکھ زلزلہ متاثرین کو ریلیف کا سامان اور خدمات مہیا کر چکی ہے انہوں نے کہا کہ ہزاروں انسانی جانوں کو سردی سے بچانے کیلئے این جی اوز کو ایک دفعہ پھر اپناکردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ ہماری ظنیم سعودی عوام کے تعاون سے اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے مہینے میں ہم نے افطار صائم کے نام سے متاثرہ علاقوں میں منصوبہ شروع کیا ہے جس کے تحت مہاجرین کے کیمپوں اور باقی جگہوں پر افطاری کا ساان اور تیار کھانا لوگوں کو فراہم کیا جاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :