زلزلہ ذدہ علاقوں‌میں‌امدادی کاروائیاں‌: امریکی چنوک ہیلی کاپٹر دوبارہ پاکستان پہنچ گئے

بدھ 4 اکتوبر 2006 21:19

تہران(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین04اکتوبر2006) آٹھ اکتوبر کے ہولناک زلزلے کا ایک سال مکمل ہونے پر امریکی سی ایچ 47چینوک ہیلی کاپٹر دوبارہ پاکستان پہنچ گئے ہیں، جو زلزلہ زدہ علاقوں میں تعمیر نو کے عمل میں حصہ لیں گے ۔

(جاری ہے)

چینوک ہیلی کاپٹرز تعمیر نو میں استعمال ہونے والا سامان بشمول دس ہزار آئرن شیٹ متاثرہ علاقوں الائی اور وادی کاغان میں پہنچائیں گے ۔گذشتہ سال کے زلزلے کے بعد امریکہ کا پہلا چینوک ہیلی کاپٹر 48گھنٹوں کے اندر پاکستان پہنچا، اور مجموعی طورپر اکیس چینوک ہیلی کاپٹروں نے امدادی کاموں میں حصہ لیااور چودہ ہزار ٹن امدادی اشیاء کی فراہمی سمیت تین ہزار لاشیں متاثرہ علاقوں سے منتقل کیں۔

متعلقہ عنوان :