جنوبی افغانستان میں رواں بدامنی اور لڑائی کی وجہ سے 90 ہزار افراد بے گھر ہوئے ہیں،اقوام متحدہ

بدھ 4 اکتوبر 2006 21:22

چمن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اکتوبر۔2006ء) جنوبی افغانستان میں رواں بدامنی اور لڑائی کی وجہ سے 90 ہزار افراد بے گھر ہوئے ہیں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے ایک ترجمان نے خدشہ ظاہر کیا کہ جنوبی افغانستان کے صوبہ قندھار، صوبہ ہلمند، صوبہ زابل، صوبہ اروزگان میں گزشتہ کئی مہینوں سے جاری طالبان جنگجوؤں اور سرکاری نوجوانوں کے درمیان لڑائی اور علاقے میں بدامنی کی وجہ سے 90 ہزار افراد بے گھر ہوئے ہیں ان 90 ہزار مہاجرین نے ملک کے شمالی صوبوں کا رخ کیا جن میں سے بعض نے ہمسایہ ملک پاکستان کا رخ کیا اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ اگر افغانستان میں موجود امریکی اور اس کے اتحادیوں نے امن و امان کے لئے بروقت اقدامات نہ کئے تو ملک ایک بار پھر خانہ جنگی میں دھکیلا جائے گا اور بے گھر افرد کی شرح میں کئی گنا اضافہ ہو سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :