افضل گورو کی بیوی اور والدہ آج بھارتی صدر عبدالکلام سے ملاقات کریں گی

بدھ 4 اکتوبر 2006 22:21

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اکتوبر۔2006ء) بھارتی پارلیمنٹ پر حملے کے الزام میں سزائے موت پانے والے کشمیری حریت رہنما افضل گورو کا خاندان آج صدر عبدالکلام سے ملاقات کرے گا اور ان سے سزائے موت کی معطلی کی درخواست کرے گا۔

(جاری ہے)

بھارتی وقت کے مطابق یہ ملاقات دن پونے دو بجے ہو گی ۔ راشٹریہ پتی بھون کے ذرائع نے بتایا کہ ملاقات کرنے والوں میں گورو کی بیوی تبسم اور ماں عائشہ بیگم شامل ہیں ان کے ہمراہ افضل گورو کے دو وکلاء بھی ملاقات میں شریک ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :